ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغ دیے
ایران نے اعلان کیا ہے کہ آج رات کا حملہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا
ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔۔۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے ان کے ملک پرمیزائل داغے گئے ہیں۔ملک بھر میں سائرن بج رہے ہیں، خاص طور پر دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں کی وجہ سے اسرائیلیوں کو "انتباہات پر عمل کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے" کی اپیل کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سو سے زائد میزائل داغے گئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں اور اگر انہوں نے جوابی کارروائی کی تو ہم انہیں ایک بار پھر نشانہ بنائیں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج رات کا حملہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا جس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ اور ایرانی جنرل عباس نیل فراشان مارے گئے تھے۔
متعللقہ خبریں
جاپان پہلی دفعہ نیٹو وزرائے دفاع اجلاس میں اپنا وزیر بھیج رہا ہے
جاپان حکومت پہلی دفعہ نیٹو وزرائے دفاع اجلاس میں اپنا وزیرِ دفاع بھیج رہی ہے