ایران میں اسرائیل مخالف مظاہرے اور اس ملک کے خلاف انتقامی کاروائی کی اپیل

ایرانی، لبنانی اور فلسطینی پرچم، حزب اللہ کے جھنڈے اور نصر اللہ کے پوسٹرز اٹھا نے والے  مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے

2193248
ایران میں اسرائیل مخالف مظاہرے اور اس ملک کے خلاف انتقامی کاروائی کی اپیل

ایرانی دارالحکومت تہران میں لبنان میں اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ سمیت قتل کیے جانے والے دیگر رہنماوں کی یاد منانے کے  لیے  ایک مظاہرہ کیا گیا۔

تہران میں فلسطین اسکوائر پر ہزاروں افراد نے لبنان میں اسرائیل کے حزب اللہ کے رہنما نصر اللہ اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل عباس نیل فرشان کے ہلاک ہونے والے حملوں اور غزہ میں ایک سال سے جاری نسل کشی اور جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔

ایرانی، لبنانی اور فلسطینی پرچم، حزب اللہ کے جھنڈے اور نصر اللہ کے پوسٹرز اٹھا نے والے  مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔

دعائیں کرنے  اور مرثیہ پڑھنے والے  ہر عمر کے مظاہرین نے"ہمارا واحدکلام انتقام "  نعرے لگاتے ہوئے حکام سے  اسرائیل کو اس کی حرکتوں  کا جواب دینے کی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں