جاپان: 'اشیبا شیگیرو' ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

اشیبا شیگیرو، قومی اسمبلی سے291 مثبت ووٹ حاصل کر کے، جاپان کے 102 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں

2193240
جاپان: 'اشیبا شیگیرو' ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

جاپان کی 'لبرل ڈیموکریٹ پارٹی' LDP کے نئے چیئرمین 'اشیبا شیگیرو' ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

اشیبا شیگیرو کو، پارلیمنٹ کی زیریں شاخ 'شوگین' یعنی قومی اسمبلی کی ہنگامی  نشست میں، وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔

شیگیرو، اپنی پارٹی LDP اور اتحادی پارٹی 'کومیٹو' کی اکثریت والی اور کُل 465 نشستوں پر مشتمل، قومی اسمبلی سے291 مثبت ووٹ حاصل کر کے جاپان کے 102 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

LDP نے گذشتہ ہفتے پارٹی چیئر مین شپ کے لئے رائے شماری کی جس میں 2 خواتین سمیت 9 امیدواروں نے حصّہ لیا۔ امیدواروں کی یہ تعداد 1970 کی دہائی سے اب تک کی بلند ترین تعداد تھی ۔ رائے شماری دو مراحل  میں مکمل ہوئی۔

 دوسرے مرحلے میں اشیبا شیگیرو اپنی رقیب امیدوار' تاکائچی سانائے' کو شکست دے کر LDP  کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔

اشیبا، نئی کابینہ کے اعلان کی تیاریوں میں ہیں اور شاہی محل میں متوقع تقریب ِ حلف برداری کے ساتھ  فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیں گے۔

اُمید ہے کہ 'اشیبا' 27 اکتوبر کو متوقع قبل از وقت انتخابات تک وزارتِ اعظمیٰ کے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ LDP کے سابق چیئر مین اور وزیر اعظم  کیشیدہ فومیو،  پارٹی کے اندر سیاسی عطیاتی فنڈ  اسکینڈل کے باعث عوامی اعتبار  مجروح ہونے کو وجہ دِکھا کر اپنے عہدے سے، مستعفی ہو گئے تھے۔

وزیر اعظم کیشیدہ نے اکتوبر 2021 میں فرائض کا آغاز کیا اور گذشتہ ہفتے کے LDP انتخابات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر اعظم کیشیدہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ آج صبح استعفی دے دیا تھا۔



متعللقہ خبریں