نیپال: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 100 افراد ہلاک

کھٹمنڈو اور اس کے اطراف کے شہروں میں موسلا دھار بارشوں  کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے

2192637
نیپال: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 100 افراد ہلاک
nepal sel1.jpg
nepal sel.jpg

جنوبی ایشیاء کے ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور اس کے اطراف کے شہروں میں موسلا دھار بارشوں  کے پیدا کردہ  سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیپال اور اس کے اطراف میں 3 دن سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

بیان کے مطابق قدرتی آفات کی لپیٹ میں آ کر 100 افراد ہلاک اور 67 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں کے حکام نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بعض مرکزی شاہراہیں بند ہونے اور گاڑیوں کے محصور رہ جانے کی اطلاع دی ہے۔

نیپال حکومت نے اسکولوں میں 3 روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں ہر سال جون سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں جانی اور مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہیں۔



متعللقہ خبریں