ایران، صوبہ سیستان میں سرحدی محافظین پر فائرنگ، تین فوجی ہلاک

گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے پاکستان کی سرحد پر واقع ضلع میرجاوہ  میں سرحدی محافظوں کی گاڑی پر فائرنگ کی

2186736
ایران، صوبہ سیستان میں سرحدی محافظین پر فائرنگ، تین فوجی ہلاک

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ضلع میرجاوہ میں سرحدی محافظوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 ایرانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے پاکستان کی سرحد پر واقع ضلع میرجاوہ  میں سرحدی محافظوں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

حملے میں ایک لیفٹیننٹ سمیت تین ایرانی فوجی ہلاک  اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے  وسیع بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں