جاپان: شمالی کوریا کا فائر کردہ میزائل بحیرہ جاپان میں گرا ہے

شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ میزائل کو پیانگ یانگ کے جوار سے اور بمطابق مقامی وقت صبح 7 بج کر 10 منٹ پر فائر کیا گیا ہے: یونہاپ

2186422
جاپان: شمالی کوریا کا فائر کردہ میزائل بحیرہ جاپان میں گرا ہے

جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان  کی طرف مختصر مسافت کا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے جنوبی کوریا جنرل اسٹاف کے بیان کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ میزائل کو پیانگ یانگ کے جوار سے اور بمطابق مقامی وقت صبح 7 بج کر 10 منٹ پر فائر کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق میزائل تقریباً 360 کلو میٹر مسافت طے کرنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گر گیا ہے۔ میزائل فائر  کو اشتعالی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ان تجربات نے کوریا جزیرہ نما کے استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مضبوط مشترکہ دفاعی موقف کے تحت ،شمالی کوریا  کی کاروائیوں پر بغور نگاہ رکھیں گے اور ان اشتعالی کاروائیوں کا جواب دینے کے لئے اپنی فولادی قابلیت اور موقف پر برقرار رہیں گے"۔

واضح رہے کہ جاپان وزارت دفاع نے جاری کردہ  بیان میں کہا تھا کہ اندازے کے مطابق میزائل جاپان اقتصادی زون  کی سرحدوں سے باہر گِرا ہے۔

جاپان کے وزیر دفاع کیشی نوبو نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یہ کاروائیاں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہیں اور  کلیتاً ناقابل قبول ہیں"۔

کیشی نے کہا ہے کہ ٹوکیو حکومت نے میزائل تجربات  کے بارے میں پیانگ یانگ انتظامیہ کو احتجاجی نوٹ بھیج دیا ہے ۔ میزائل گرنے کی جگہ پر موجود فضائی و بحری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ میزائل  تجربات، پیانگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے جنوبی کوریا اور امریکہ کو مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں بھاری بدل کی وارننگ دیئے جانے کے بعد کئے گئے ہیں اور  اس زمانی انتخاب کے  باعث  توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں