جنوبی کوریا دو نئے جوہری پاور پلانٹ تعمیر کر رہا ہے
جنوبی کوریا نے 8 سالہ وقفے کے بعد دو نئے جوہری پاور پلانٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی
جنوبی کوریا نے 8 سالہ وقفے کے بعد دو نئے جوہری پاور پلانٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق جوہری سلامتی و تحفظ کمیشن NSSC نے جنوبی کوریا میں 2 نئے جوہری پاور پلانٹوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی جوہری انرجی فرم 'کوریا ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور KHNP'نے 2016 میں پیش کی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔ اس منظوری کے بعد ملک کےعلاقے اُلجین میں 'شین۔ہانول 3 اور شین۔ہانول 4 ری ایکٹر قائم کئے جائیں گے۔
بیان کے مطابق تعمیراتی زون میں تحقیقی کاروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ علاقے میں پاور پلانٹوں کی سلامتی کو متاثر کرنے والے کسی ارضیاتی خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
شین۔ہانول 3 اور 4 کی تعمیر کے لئے جنوری 2016 میں درخواست جمع کروائی گئی تھی لیکن انرجی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے 2017 میں پاور پلانٹ منصوبہ التوا میں ڈال دیا گیا تھا۔