بھارت میں شدید بارشیں،19افراد ہلاک
دو ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے ، مرنے والوں میں سے 9 کا تعلق آندھرا پردیش اور 10 کا تعلق تلنگانہ سے ہے
بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق، ملک کے جنوب میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں مسلسل بارش سے سیلاب اور مادی و جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ دو ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے ، مرنے والوں میں سے 9 کا تعلق آندھرا پردیش اور 10 کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ آندھرا پردیش میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 3 افراد اور تلنگانہ میں لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں بارشوں سے متاثر ہونے والے 17 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ریاست بھر میں 140 ٹرینوں کی آمدورفت منسوخ کر دی گئی ہیں اور تقریباً 6 ہزار مسافر اسٹیشنوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔
دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مزید بارشوں سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا: میراپی آتش فشاں میں دھماکے
تقریباً 3 ہزار میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کا دہانہ متواتر راکھ اور لاوا اُگل رہا ہے