"شانشان" سمندری طوفان جاپان سے ٹکرا گیا،3 افراد ہلاک
طاقتورسمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان نے جزیرہ کیوشو میں تباہی مچا دی جہاں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو چکے ہیں
2181278
طاقتورسمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان نے جزیرہ کیوشو میں تباہی مچا دی جہاں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو چکے ہیں
سمندری طوفان کی تیز اور طوفانی ہواؤں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اُڑا دیں جبکہ درخت بھی تیز ہواؤں کے سامنے ٹہر نہ سکے۔
حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
طوفان کے باعث جزیرے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں میں کمی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق جزیرے میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت جمعے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔