ترکیہ سے بنگلہ دیشی سیلاب متاثرین کو امداد کا سلسلہ جاری

بنگلہ دیش میں 20 اگست کو آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کو انسانی امداد کی  ترسیل  بلاتعطل جاری ہے

2180821
ترکیہ سے بنگلہ دیشی سیلاب متاثرین کو امداد کا سلسلہ جاری

ترکیہ  ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات  نے   بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کو امدادی پیکج فراہم کر رہی ہے۔

آفاد  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں 20 اگست کو آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کو انسانی امداد کی  ترسیل  بلاتعطل جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہماری AFAD ٹیم اس آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور خشکی سے رابطہ منقطع ہونے والے فینی  علاقے کے دیہاتوں تک   کشتیوں کے ذریعے پہنچی ہے۔ تقسیم شروع ہونے والے  16 ہزار 750 امدادی پیکجوں کے ساتھ ہم خطے میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور آفت کے  زخموں کو مندمل کرنے میں کوشاں ہیں۔"

ملک میں 27 افراد کے لقمہ اجل بننے والے  سیلاب سے 45 لاکھ شہری متاثر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں