اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ہمارا ردعمل " قطعی اور پیمانے پر" ہوگا، ایرانی وزیرِ خارجہ

م علاقائی کشیدگی سے خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن اسرائیل کے برعکس، ہم اس  چیز کے حق میں نہیں  ہیں

2179774
اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ہمارا ردعمل " قطعی اور پیمانے پر" ہوگا، ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ہمارا ردعمل " قطعی اور پیمانے پر" ہوگا۔

X سوشل میڈیاپر اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ انہوں نے اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت میں علاقائی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ ا اطالوی وزیر نے ایران سے اسرائیل کے خلاف تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے"تہران میں اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے پر ایران کا ردعمل قطعی، پیمانے پر ناپا اور اچھی طرح سے حساب کتاب  کر کے ہوگا۔ ہم علاقائی کشیدگی سے خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن اسرائیل کے برعکس، ہم اس  چیز کے حق میں نہیں  ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں