بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفانی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب، بھارت میں 15 افراد ہلاک  اور ہزاروں  گھر بار سے محروم ہو گئے

2178585
بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفانی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔  سیلاب کی وجہ سے بھارت میں 15 افراد ہلاک  اور ہزاروں  گھر بار سے محروم ہو گئے  ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ تریپورہ  میں مون سون کے پیدا کردہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد کے گھر بار بہہ گئے ہیں۔

بھارت محکمہ موسمیات نے صوبے میں ریڈ الارم دے دیا اور صوبے بھر میں اسکولوں کو دو دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

حکام نے 300 سے زائد امدادی کیمپ کھول دیئے  ہیں جن میں صوبے بھر سے ہزاروں سیلاب زدگان پناہ لئے ہوئے ہیں۔

تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ مانک ساہا نے کہا ہے کہ ہم صورتحال سے باخبر  ہیں اور بے گھر سیلاب زدگان کی مالی امداد  پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش  کا مشرقی حصّہ بھی سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔ کومیلا، فینی اور ناو خالی  سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

امدادی رضا کاروں کو  سیلاب زدگان کے ساتھ رابطہ کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہو  رہا ہے۔



متعللقہ خبریں