امریکہ ثالث نہیں اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے، ایران

" امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میز پر دھوکہ دہی اور جعل سازی  کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔"

2176499
امریکہ ثالث نہیں اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے، ایران

ایران کے قائمقام وزیر خارجہ علی باقری نے کہا کہ وہ امریکہ کو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالث کے طور پر نہیں بلکہ اسرائیل کو جنگی ہتھیار فراہم کرنے والے " شریک جرم"  مانتے  ہیں۔

X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں، باقری نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ اپنی فون کال کے بارے میں معلومات دیں۔

غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے دوحہ میں ہونے والی بات چیت کی ڈگر کے حوالے سے قطری وزیر کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے باقری نے کہا کہ " امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میز پر دھوکہ دہی اور جعل سازی  کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔"

باقری نے کہا کہ ہم امریکہ کو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالث کے طور پر  نہیں اسرائیل کو جنگی ہتھیار فراہم کرنے والے جرائم میں شریک  فریق   قبول کرتے ہیں ،  غزہ میں حملوں کا سد ِ باب کرنے  کی خاطر  تل ابیب کو مجبور کرنے والے  تمام  امکانات کو بروئے لایا جانا چاہیے۔

گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کے مذاکرات شروع ہونے کے بعد دونوں وزراء نے دوسری مرتبہ فون پر بات کی۔

اس دوران باقری نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے سفارتی اقدامات سمیت مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں