جنوبی کوریا اور امریکہ مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں
فوجی مشقیں 9 اگست کو شروع ہوئیں اور 15 اگست تک جاری رہیں گی، مشقوں میں حقیقی ایمونیشن کا استعمال کیا جا رہا ہے: جنوبی کوریا مسلح افواج
2175292
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مسلح افواج، شمالی کوریا کے ساتھ سرحدی علاقے میں اور اصلی ایمونیشن کے ساتھ، جنگی مشقیں کر رہی ہیں۔
جنوبی کوریا مسلح افواج نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوریا کے دونوں حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والے اور اسلحے سے پاک علاقے سے 30 کلو میٹر جنوب میں واقع شہر 'پوچیون' میں جاری فوجی مشقیں 9 اگست کو شروع ہوئیں اور 15 اگست تک جاری رہیں گی۔
مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی مشترکہ آپریشن صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ تقریباً 320 یونٹوں کی شرکت سے جاری مشقوں میں حقیقی گولے بارود کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
مشقوں میں تربیت کے لئے امریکہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا: میراپی آتش فشاں میں دھماکے
تقریباً 3 ہزار میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کا دہانہ متواتر راکھ اور لاوا اُگل رہا ہے