تھائی لینڈ نےسیاحتی وارننگ جاری کردی: انگلینڈ کے سفر میں محتاط رہیں
تھائی لینڈ سے انگلینڈ آنے والے سیاح یا پھر یہاں مقیم تھائی لینڈ کے شہری پُر ہجوم مقامات سے دُور رہیں: لندن سفارت خانہ
2172966
تھائی لینڈ نے اپنے شہریوں کو انگلینڈ کی سیاحت سے پرہیز کی تنبیہ کی ہے۔
تھائی لینڈ کے لندن سفارت خانے نے اپنی انٹر نیٹ سائٹ سے موضوع سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ سے انگلینڈ آنے والے سیاح یا پھر یہاں مقیم تھائی لینڈ کے شہری پُر ہجوم مقامات سے دُور رہیں۔ خاص طور پر ہول، لیور پول، برسٹل، مانچسٹر، سٹاک۔آن۔ٹرنٹ اور بلیک پول شہروں اور شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بلفاسٹ کی سیاحت کے دوران محتاط رہا جائے"۔
واضح رہے کہ نائیجیریا، آسٹریلیا اور ملائیشیا بھی ،انگلینڈ میں 30 جولائی کو شروع ہونے والے پُر تشدد احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے، اپنے شہریوں کے لئے سیاحتی وارننگ جاری کر چُکے ہیں۔