جاپان میں 7،1 کی شدّت سے زلزلہ، سونامی کی وارننگ دے دی گئی
جنوب مغربی صوبے میازاکی کے کھُلے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 43 منٹ پر 7،1 کی شدّت سے زلزلہ آیا ہے: جاپان موسمیاتی ایجنسی
2173007
جاپان کے جنوب مغربی صوبے میازاکی کے کھُلے پانیوں میں 7،1 کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جاپان موسمیاتی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبے میازاکی کے کھُلے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 43 منٹ پر 7،1 کی شدّت سے زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
موسمیاتی حکام نے کوچی اور میازاکی صوبوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا: میراپی آتش فشاں میں دھماکے
تقریباً 3 ہزار میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کا دہانہ متواتر راکھ اور لاوا اُگل رہا ہے