ہنیہ کو 7 کلو گرام وار ہیڈ کی استعداد کے حامل راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، ایران
اسرائیل نے یہ حملہ امریکی حکومت کے تعاون سے کیا ہے جس پر تہران کا ردعمل شدید اور مناسب وقت پرہو گا، ایران
ایران نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل 7 کلو گرام وار ہیڈ استعداد کے حامل مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ سے کیا گیا۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی خصوصی فوج سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو’شارٹ رینج پراجیکٹائل‘ سے شہید کیا گیا، میزائل میں 7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا اور یہ میزائل حماس رہنما کی رہائش کے قریب سے فائرکیا گیا۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا ہےکہ اسرائیل نے یہ حملہ امریکی حکومت کے تعاون سے کیا ہے جس پر تہران کا ردعمل شدید اور مناسب وقت پرہو گا۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا: میراپی آتش فشاں میں دھماکے
تقریباً 3 ہزار میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ کا دہانہ متواتر راکھ اور لاوا اُگل رہا ہے