بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہروں میں 32 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش میں "عوامی کوٹے کے فیصلے" کے برخلاف  مظاہروں میں 32 بچوں کی جانیں گئیں

2170871
بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہروں میں 32 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اطلاع دی ہے کہ بنگلہ دیش میں جنگ آزادی میں حصہ لینے والوں کے خاندانوں کے لیے "عوامی کوٹہ" مختص کیے جانے کے بعد چھڑنے  والے مظاہروں میں 32 بچے  جان بحق ہوئے ہیں ۔

یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل  افسر سنجے وجیسیکرا نے اس معاملے پر ایک تحریری بیان دیا۔

وجیسیکرا  نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں "عوامی کوٹے کے فیصلے" کے برخلاف  مظاہروں میں 32 بچوں کی جانیں گئیں، بہت سے بچے زخمی  ہوئے ہیں یا حراست میں لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے مطابق بچوں کی حراست کا خاتمہ کیا  جائے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بچوں کی ہمیشہ حفاظت کی جانی چاہیے، وجیسیکرا نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو کھونے والے تمام خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں