اسماعیل ہنیہ کا قتل "یقینی طور پر اسرائیل کی طرف سے کی گئی ایک فوجی کارروائی تھا" ایران

فارس نیوز ایجنسی نے ہانیہ کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے حاصل کردہ معلومات سے آگاہی کرائی ہے

2170564
اسماعیل ہنیہ کا قتل "یقینی طور پر اسرائیل کی طرف سے کی گئی ایک فوجی کارروائی تھا" ایران

واضح رہے کہ ایران میں کی گئی تحقیقات میں اس بات کا تعین ہوا ہے کہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ کا قتل "یقینی طور پر اسرائیل کی طرف سے کی گئی ایک فوجی کارروائی تھا"۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ قتل فضا سے زمین  پر داغے گئے راکٹ سے کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کی فوج سے قربت  رکھنے والی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے ہانیہ کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے حاصل کردہ معلومات سے آگاہی کرائی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے شمال میں ہانیہ جس  بنگلے میں بطور مہمان مقیم تھے اس کی چوتھی منزل پر ایک راکٹ ہوا سے زمین پر داغا گیا اور دھماکے کے نتیجے میں ہانیہ کے موجود ہونے والے کمرے کی کھڑکیوں اور چھت کو نقصان پہنچا۔

تحقیقات  کے نتیجے میں  یہ  طے پایا ہے کہ یہ قتل یقینی طور پر "اسرائیل کی طرف سے کی گئی ایک فوجی کارروائی" تھی۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا  تھا  کہ اسماعیل ہانیہ ایک بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے جو اس بنگلے  میں کئی مہینے قبل  رکھا گیا تھا۔ ایک  امریکی ویب سائٹ Axios نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ بم مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہائی ٹیک ڈیوائس تھا اور ہانیہ کی اس کمرے میں موجودگی کی مخبری حاصل کرنے والی  اسرائیلی خفیہ سروس موساد کے ایجنٹوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے  ہوا میں اڑایا ہے۔



متعللقہ خبریں