روسی فوج میں موجود بھارتیوں کو واپس بھیج دیا جائے گا: پوٹن

خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک 2 بھارتی شہری روس کی جانب سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں اور درجنوں اب بھی جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

2161485
روسی فوج میں موجود بھارتیوں کو واپس بھیج دیا جائے گا: پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مودی سے ملاقات کے بعد اپنی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 بھارتی   امور خارجہ کے مطابق،وزیراعظم نریندر مودی کے 2 روزہ روس کے دورے کے نتائج سامنے آگئےہیں  جس میں  یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں بھارتی  شہریوں کی شرکت کا موضوع زیر بحث لایا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ  روسی فوج میں موجود 35 تا 50  بھارتیوں کو  جتنا جلد ممکن  ہو سکے  واپس بلا لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک 2 بھارتی شہری روس کی جانب سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں اور درجنوں اب بھی جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ 24 بھارتی شہریوں کو  دھوکا دہی کے ذریعے روسی فوج میں بھرتی کیا گیا اور محاذ پر بھیجا گیا۔

اس ملاقات میں روسی فوج سے بھارتیوں کو فارغ کرکے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں