انڈونیشیا: اموات کی تعداد 17 ہو گئی

تیئیس افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں سے 18 زخمی ہیں۔ 45 لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے: عفیف الدین

2160987
انڈونیشیا: اموات کی تعداد 17 ہو گئی

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مٹی تلے دبی سونے کی کان میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

گرونٹالو امدادی  ایجنسی  کے ترجمان عفیف الدین نے کہا ہے کہ  لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ بون بولانگو  علاقے میں پیش آیا ہے۔ 52 افراد بھاگ کر دُور ہٹنے اور آخری لمحات میں مٹی تلے دبنے سے بچ گئے ہیں لیکن حادثے کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 23 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن میں سے 18 زخمی ہیں۔ 45 لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان عفیف الدین نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ دُور دراز علاقوں تک ابھی رسائی ممکن نہیں ہو سکی، خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں کل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کا حادثہ پیش آیا۔ علاقے میں موجود غیر قانونی سونے کی کان مٹی تلے دب گئی تھی۔



متعللقہ خبریں