بھارتی جموں کشمیر میں مسلح جھڑپیں،7 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیرمیںحریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 7 بھارتی فوجیوں سمیت 6 حریت پسند ہلاک ہو گئے

2161127
بھارتی جموں کشمیر میں مسلح جھڑپیں،7 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیرمیںحریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 7 بھارتی فوجیوں سمیت 6 حریت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس کے مطابق،  جموں کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں  ایک گاڑی پر حریت پسندوں نے  دستی بموں اور خّد کار اسلحے سے حملہ کر دیا ۔

اس حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 خمی ہو گئے،فرار ہونے والے حریت پسندوں کی گرفتاری کےلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

کلگام کے علاقے میں بھی دو مختلف جھڑپوں میں  دو بھارتی  فوجیوں سمیت 6 حریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

 قابل توجہ بات یہ ہے کہ یہ پر تشدد حملے  وزیراعظم نریندرہ مودی  کے دورہ روس  کے دوران ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بھی ہندو یاتریوں کی ایک بس پر مسلح حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں