بھارت: نریندر مودی روس کے دورے پر

میں، صدر پوتن کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر نظر ثانی اور متعدد عالمی مسائل پر بات چیت کا بے صبری سے منتظر ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی

2161020
بھارت: نریندر مودی روس کے دورے پر

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، 24 فروری 2022 میں روس۔یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد، پہلی دفعہ روس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی صدر پوتن کے ساتھ آخری ملاقات 2021 میں ازبکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم  سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

ماہِ جون میں حلف اٹھا کر  تیسرے وزارت اعظمیٰ دور کا آغاز کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں مودی نے کہا تھا کہ وہ پوتن کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر نظر ثانی اور متعدد عالمی مسائل پر بات چیت کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

امریکہ میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران بھی مودی۔پوتن ملاقات میں تجارت، سکیورٹی، علاقائی و عالمی مسائل جیسے موضوعات پر بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ نے نریندر مودی کے دورہ روس پر  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تجزئیہ نگاروں کے مطابق یہ دورہ بھارت۔ روس تعلقات کو گہرا کر دے گا۔



متعللقہ خبریں