بھارت میں شدید گرمی وبال جال بن رہی ہے

گزشتہ ہفتے  دہلی میں 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

2147315
بھارت میں شدید گرمی وبال جال بن رہی ہے

بھارت میں جاری  گرمی کی شدید لہر سے 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک  ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں لوگ لو لگنے سے ہلاک ہوئے۔ دارالحکومت نئی دہلی  بھی شدید گرمی کا شکا ر ہے  گزشتہ ہفتے  دہلی میں 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر  کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

جھارکھنڈ کے ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ علاقے میں 1,326 افراد نے ہیٹ اسٹروک کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں