ایران، صوبہ سیستان میں مسلح حملے میں 11 پولیس اہلکار لقمہ اجل

پولیس اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان تصادم میں کئی حملہ آور مارے گئے

2076957
ایران، صوبہ سیستان میں مسلح حملے میں 11 پولیس اہلکار لقمہ اجل

ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر راسک میں پولیس سٹیشن پر مسلح حملے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایرناکے مطابق سیستان۔ بلوچستان  کے دفتر ِ گورنر نے رات کے وقت کیے گئے حملے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی بتایا  گیا ہے کہ پولیس اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان تصادم میں کئی حملہ آور مارے گئے۔

مقامی پریس میں  شائع ہونے والی والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری "جیش العدل" نامی تنظیم نے قبول کی ہے، جو ملک کے جنوب مشرق میں صوبہ سیستان بلوچستان میں  سرگرم عمل  ہے اور یہ  عوامی حقوق کا دفاع کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اس خطے میں اور ملک میں ایک دہشت گرد تنظیم مانا جاتا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں