ایران، دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جواز میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی

مذکورہ  افراد نے 29 جنوری 2019 کو زاہدان شہر کے ایک پولیس اسٹیشن پر اور 25 جون 2019 کو گشت پر مامور فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا تھا

2063702
ایران، دہشت گردی میں ملوث  ہونے کے جواز میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی

ایرانی  صوبے سیستان-بلوچستان میں، حکومت مخالف "جیش العدل" کے رکن ہونے کا الزام عائد کردہ تین افراد  کو  کہ "دہشت گردانہ کارروائیاں" کرنے کے جواز میں پھانسی دے دی گئی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سیستان بلوچستان کے اٹارنی  جنرل علی مصطفوی نیا نے اس معاملے پر معلومات فراہم کیں۔

مصطفوی نیا  نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم  جیش العدم  کے ساتھ  تعلق  اور دہشت گردی کی کارروائی کا ارتکاب کر کے دنیا میں فساد برپا کرنے کے جرم میں سزائے موت صادر کی گئی تھی  جس پر اب  عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

اٹارنی نے بتایا کہ مذکورہ  افراد نے 29 جنوری 2019 کو زاہدان شہر کے ایک پولیس اسٹیشن پر اور 25 جون 2019 کو گشت پر مامور فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا۔

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع ایرانی صوبےسیستان ۔بلوچستان میں حالیہ برسوں میں "خطے میں سنی بلوچ عوام کے حقوق کا دفاع" کا دعویٰ  کرنے والے اور  ملک میں دہشت گرد تنظیم قبول کردہ  "جیش العدل" اور ایرانی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ایران میں ایک دہشت گرد تنظیم  قبول کردہ "جیش العدل"، "سنی بلوچ عوام کے حقوق کا دفاع" کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور کبھی کبھار ملک کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان بلوچستان میں مسلح کاروائیاں کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں