افغانستان نے نیو دہلی میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں روک دیں
افغان سفیر فرید مامون زادہ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیں

نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے نے اپنا کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کو پہنچنے والے سرکاری ذرائع کے مطابق، ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کام کرنے والے افغان سفارت خانے نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
کہا گیا ہےکہ بھارتی حکام اس فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں، ہندوستان ٹائمز کے ذرائع نے افغان سفارتخانے کے اس اقدام کے حوالے سےتوجہ مبذول کرائی ہے کہ ’’سفیر ایک طویل عرصے سے بھارت سے باہر ہیں، سفارت کاروں کے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے بعد باقاعدگی سے تیسرے ممالک چلے جاتے ہیں اور سفارت خانے کے عملے کے درمیان اندرونی تنازعات ہیں ۔"
خبر میں بتایا گیا کہ افغان سفیر فرید مامون زادہ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیں۔
مامون زادہ، جنہیں افغانستان میں اشرف غنی حکومت نے تعینات کیا تھا، نے 2021 تک طالبان انتظامیہ کے تحت اپنی ڈیوٹی جاری رکھی تھی۔
اپریل۔ مئی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے مامون زادہ کی جگہ مشن کی سربراہی کے لیے ایک چارج ڈی افیئرز کو مقرر کیا ہے۔
متعللقہ خبریں

بھارت میں میچانگ سمندری طوفان،تامل ناڈو میں 23 افراد ہلاک
بھارت میں آنے والے سمندری طوفان میچانگ سے سیلاب کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں