چین: کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 16 کان کن ہلاک

صوبہ گوئیجو میں کوئلے  کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک ہو گئے

2041868
چین: کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 16 کان کن ہلاک

چین کے صوبہ گوئیجو میں کوئلے  کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

گوئیجو ضلعی انتظامیہ  کے جاری کردہ بیان کے مطابق پانجو شہر میں واقع 'شانجیا اوشو 'کوئلے کی کان میں کل صبح کے وقت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق کان ، 'گوئیجو پینسنگ ریفائن کول 'کمپنی کی ہے اور آگ کوئلہ نکالنے کے پلیٹ فارم سے شروع ہوئی ہے۔

چین وزارتِ ہنگامی حالات نے امدادی کاموں کے لئے ایک ٹیم علاقے کی طرف روانہ کر دی ہے اور کسی دوسرے حادثے کا سبب بن سکنے والے سکیورٹی خطرے کے  سدّباب کا تقاضا کیا گیا ہے۔

چین سرکاری کونسل سے منسلک ورکنگ سکیورٹی کمیشن نے بھی آگ کی وجہ کے تعین کے لئے اور   واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے کاروائیاں شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے کی دیگر کانوں میں ایک دن کے لئے کام روک دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں