جنوبی کوریا: شمالی کوریا اور روس کے درمیان عسکری تعاون "غیر منصفانہ اور غیر قانونی "ہے

پیونگ یانگ انتظامیہ نے کسی قسم کا جوہری اسلحہ استعمال کیا تو امریکہ اور جنوبی کوریا کا جواب انتظامیہ کا خاتمہ ثابت ہو گا: صدر یون سک ییول

2038794
جنوبی کوریا: شمالی کوریا اور روس کے درمیان عسکری تعاون "غیر منصفانہ اور غیر قانونی "ہے

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان عسکری تعاون "غیر منصفانہ اور غیر قانونی "ہے۔

امریکن خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں یون نے کہا ہے کہ "شمالی کوریا  اورروس کے درمیان عسکری تعاون اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کے فیصلوں  اور دیگر بین الاقوامی پابندیوں کے برعکس ہونے کی وجہ سے "غیر قانونی اور غیر منصفانہ" ہے۔ بین الاقوامی برادری ایسے کسی اقدام کے مقابل زیادہ مضبوطی سے متحد ہو جائے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "پیونگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کا جوہری اسلحہ استعمال کیا گیا تو امریکہ اور جنوبی کوریا ایک ایسا تیز رفتار، سخت اور ٹھوس جواب دیں گے جو انتظامیہ کا خاتمہ ثابت ہو گا"۔

صدر یون نے مزید کہا ہے کہ جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کے درمیان سلامتی تعاون  چین کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا علاوہ ازیں یہ اتحاد نہ تو کسی ملک کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور نہ ہی کوئی خصوصی اتحاد بنانے کا"۔

چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے صدر یون نے کہا ہے کہ "چین بھی جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان،  کوریا جزیرہ نما  کے مسائل  اور علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت میں ، چین کے تعمیری کردار کی اہمیت  کے بارے میں   مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں