شمالی کوریا کے لیڈر وطن واپسی کے لئے روس سے روانہ ہو گئے

پریمورسکی میں مصروفیات مکمل ہونے کے بعد کِم جونگ اُن اپنی خصوصی بکتر بند ٹرین کے ذریعے واپسی کے لئے روانہ ہو گئے

2038426
شمالی کوریا کے لیڈر وطن واپسی کے لئے روس سے روانہ ہو گئے

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن دورہ روس کے دوران پریمورسکی  میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

روس کی خبر رساں ایجنسی 'ریا' کے مطابق کِم نے پریمورسکی  میں ملاقاتوں کے دوران جزیرہ رسکی  کی روس مشرق بعید وفاقی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہیں یونیورسٹی کے اہداف اور جزیرہ رسکی کی  ترقی سے متعلقہ موضوعات  کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کِم نے یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم 43 شمالی کوریئن طالبعلموں کے ساتھ ملاقات کی ، ان کے ساتھ بات چیت کی اور تصویر اتروائی۔

بعد ازاں کِم نے "مشرق بعید کی گلیاں" نامی نمائش کا دورہ کیا اور پریمورسکی کی کمپنیوں کی تیار کردہ  اور یوکرین بھیجی جانے والی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

نمائش کی سیر کے دوران پریمورسکی کے گورنر' اولیگ کوژیم یاکو' نے کِم کو ایک حربی جیکٹ اور 6 کنٹرول سسٹموں والا ڈرون تحفتاً پیش کیا۔

پریمورسکی میں مصروفیات مکمل ہونے کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اپنی خصوصی بکتر بند ٹرین کے ذریعے واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کِم منگل کے دن روس پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں