جی۔20 سربراہی اجلاس شروع

مودی نے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ سربراہی  کانفرنس کی افتتاحی تقریر میں کہا،"میں افریقی یونین کے نمائندے کو جی 20 کے مستقل رکن کے طور پر اپنی جگہ لینے کی دعوت دیتا ہوں۔"

2035110
جی۔20 سربراہی اجلاس  شروع

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں پر مشتمل G20 ممالک نے افریقی یونین  کو مستقل رکن کا درجہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

"ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے مرکزی موضوع کے ساتھ ہندوستان کی میزبانی میں 18ویں جی 20 لیڈروں کی سربراہی کانفرنس کا آغاز مودی  کی طرف سے  رہنماؤں کا خیرمقدم کرنے کی ایک سرکاری تقریب سے ہوا ۔

مودی نے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ سربراہی  کانفرنس کی افتتاحی تقریر میں کہا،"میں افریقی یونین کے نمائندے کو جی 20 کے مستقل رکن کے طور پر اپنی جگہ لینے کی دعوت دیتا ہوں۔"

ایک ایسے وقت میں جب ملک کا نام ’’انڈیا‘‘ سے بدل کر ’’بھارت‘‘ کرنے پر بحث  ہو رہی ہے، مودی کی طرف سے ملک  کا سنسکرت نام ’’بھارت‘‘ درج ہونے والی تحتی کے سامنے  تقریر  کرنا توجہ طلب رہا ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں پر مشتمل G20 ممبران نےافریقی یونین کو مستقل رکنیت  کا درجہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

مودی نےاپنی تقریر کے بعد افریقی یونین کے موجودہ صدر عزالی آسومانی سے مصافحہ کیا۔

یورپی یونین کے بعد، G20 کا مستقل رکن بننے والے دوسرا علاقائی بلاک بننے کے لیے افریقی یونین  کو وسیع حمایت حاصل تھی۔

دوسری جانب افریقی یونین کے صدر موسیٰ فاکی مہامت نے جی ٹوئنٹی کی مستقل رکنیت دیے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

مہامت نے نوٹ کیا کہ وہ X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طویل عرصے سے G20 میں افریقی یونین کی  مکمل رکنیت کی وکالت کر رہے تھے۔"یہ رکنیت براعظم کے دفاع اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔"



متعللقہ خبریں