بھارت نے آدتیہ-ایل1 سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑ دیا

آدتیہ سیٹلائٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:50 بجے ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا  خلائی اسٹیشن سے لانچ کیا گیا

2032240
بھارت نے آدتیہ-ایل1 سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑ دیا

بھارت نے آدتیہ-ایل1 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا ہے، جس کا مقصد سورج کا مطالعہ کرنا ہے۔

انڈین سینٹر فار اسپیس اسٹڈیزنے اطلاع دی ہے کہ سیٹلائٹ، جسے سورج اور زمین کے درمیان L-1 Lagrange پوائنٹ پر رکھنے کا منصوبہ ہے، کامیابی کے ساتھ سورج کی سب سے بیرونی تہہ اور شمسی ہواؤں کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

آدتیہ سیٹلائٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:50 بجے ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا  خلائی اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔

یہ پروجیکٹ اسرو کا پہلا سورج کا مشاہدہ کرنے والا مشن ہوگا، جس کا صدر دفتر بنگلورو میں ہے۔

جبکہ اس منصوبے کے لیے مختص بجٹ 46 ملین ڈالر بتایا گیا تھا تو  اسرو نے لاگت کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

 

 



متعللقہ خبریں