ایران میں ایک بار پھر ریتلے طوفان سے روزہ مرہ کی زندگی متاثر

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، سیستان بلوچستان ایمرجنسی کے سربراہ مجید محبی نے اس معاملے پر معلومات دیں

2028234
ایران میں ایک بار پھر ریتلے طوفان سے روزہ مرہ کی زندگی متاثر

بتایا گیا ہے کہ ریت کے طوفان سے متاثر ہونے والے سینکڑوں افراد جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں اسپتال میں داخل ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، سیستان بلوچستان ایمرجنسی کے سربراہ مجید محبی نے اس معاملے پر معلومات دیں۔

محیبی  نےبتایا  کہ"سستان-بلوچستان کے شمال میں زابل، زہیک، ہمون، ہرمند اور نمروز کے شہروں میں، 488 لوگوں نے ہسپتالوں سے رجوع کیا، جن میں  سے 64 مریض کو زیر علاج  لے لیا گیا۔"

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ خطے میں ریت کا طوفان ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے، ایرانی عہدیدار نے  عوام بالخصوص مریض، بچے اور بوڑھوں کو مشورہ دیا ہے  جب تک ضروری نہ ہوں باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

 



متعللقہ خبریں