بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے باعث29 افراد ہلاک
کاکس بازار میں سیلاب سے 4 لاکھ 80 ہزار افراد بری طرح متاثر ہوئے، 3 بچوں سمیت 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 2 لاپتہ ہیں

بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔
کاکس بازار میں سیلاب سے 4 لاکھ 80 ہزار افراد بری طرح متاثر ہوئے، 3 بچوں سمیت 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 2 لاپتہ ہیں ۔
ایک اندازے کے مطابق اس خطے میں سیلاب سے 14 ملین بنگلہ دیشی ٹکے (تقریباً 128 ہزار ڈالر) کا مالی نقصان ہوا ہے۔
چٹگرام میں آنے والے سیلاب میں 800,000 افراد متاثر ہونے اور 13 افرادکے ہلاک ہونے اور اور کم از کم 9 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے۔
بنگلہ دیش میں جون سے ستمبر کے عرصے میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ہر سال ہزاروں لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔
متعللقہ خبریں

بھارت: مہا کمبھ میلے میں اژدہام، 10 افراد ہلاک
مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے