افغانستان: طالبان حکومت نے ملک میں سویڈن کی تمام کاروائیاں بند کر دیں

جب تک  سویڈن مسلمانوں سے معافی نہیں مانگ لیتا افغانستان میں اس کی تمام کاروائیاں بند رکھی جائیں گی: طالبان حکومت

2009562
افغانستان: طالبان حکومت نے ملک میں سویڈن کی تمام کاروائیاں بند کر دیں

افغانستان کی طالبان حکومت  نے کہا ہے کہ، قرآن کریم کی بے حرمتی  کی وجہ سے ،افغانستان میں سویڈن  کی تمام کاروائیاں روک دی گئی ہیں۔

طالبان عبوری انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جب تک  سویڈن، قرآن سوزی کی اجازت دینے کی وجہ سے، مسلمانوں سے معافی نہیں مانگ لیتا  افغانستان میں اس کی تمام کاروائیاں بند رکھی جائیں گی۔

مجاہد نے قرآن سوزی کو   ایک گستاخانہ حرکت  قرار دیا اور کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو سویڈن کے ساتھ  تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ طالبان کے 15 اگست 2021 کو افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سویڈن سمیت متعدد بیرونی ممالک نے کابل میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے تھے تاہم سویڈن کی بعض امدادی تنظیمیں ملک میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے تھیں۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 28جون  کو عراقی الاصل سالوان مومیکا  نامی شخص نے اسٹاک ہوم جامع مسجد کے سامنے پولیس کی حفاظت میں قرآن کریم کو آگ لگا دی تھی۔



متعللقہ خبریں