شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کو قومی کرنسی میں تجارت کرنی چاہیے: رئیسی
ڈالر کی حاکمیت ختم کرنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو قومی کرنسی میں تجارت کرنی چاہیے: صدر ابراہیم رئیسی
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ " ڈالر کی حاکمیت ختم کرنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت قومی کرنسی میں ہونی چاہیے"۔
رئیسی نے بھارت کی میزبانی میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب کیا۔
خطاب میں رکن ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ مغرب کی عسکریت پسندی اور حاکمانہ نظام کی بنیاد ڈالر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کی تشکیل کے لئے علاقے میں اس حاکم عنصر کو ختم کرنا ضروری ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور شراکت داروں کے درمیان بین الاقوامی تجارت اور مالیاتی لین دین میں قومی کرنسی کے استعمال کو عام کرنے پر توجہ دنیا ضروری ہے۔
خطاب میں اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "آج 4 جولائی کو اپنا یومِ آزادی منانے والا ملک 'امریکہ' بہت سے ممالک کی آزادی کو سلب کر رہا اور فلسطینیوں سمیت متعدد اقوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔
صدر رئیسی نے کہا ہے کہ اس وقت جنین کیمپ میں صیہونی انتظامیہ کی کاروائیاں 1948 میں فلسطین پر قبضے کے دوران کئے گئے جرائم کی یا د تازہ کر رہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
شامی حکومت کی طرف سے ایرانی شہریوں اور ایران سے درآمدات کی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی، ایران
ایران کے بعض معاہدوں میں شامل رہنے کا کوئی مفہوم باقی نہیں بچے گا
جنوبی کوریا: معزول صدر کو قیدِ تنہائی کے حُجرے میں ڈال دیا گیا
باقاعدہ گرفتاری کے بعد 'یون سُک ییول' کو واحد قیدی والے حجرے میں منتقل کر دیا گیا