ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیا

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق سیستان بلوچستان میٹرولوجی کے جنرل ڈائریکٹر محسن حیدری نے خطے میں گرم موسم کے حوالے سے ایک بیان  جاری کیا ہے

2006076
ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں درجہ حرارت 50 تک پہنچ گیا

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زہیک اور ہرمند کل (گزشتہ روز) 50 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے بن گئے  ہیں ۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق سیستان بلوچستان میٹرولوجی کے جنرل ڈائریکٹر محسن حیدری نے خطے میں گرم موسم کے حوالے سے ایک بیان  جاری کیا ہے۔

حیدری نے بتایا کہ زہیک اور ہرمند کے شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور اس طرح یہ علاقے ملک کے گرم ترین علاقے بن چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  صوبے کے انتظامی مرکز زاہدان شہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری  دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سوموار سے  درجہ حرارت کم ہو نا شروع ہو جائے گا۔

حیدری نے کہا  کہ ریاست میں ہوا کی رفتار میں اضافے  اور  دھول میں اضافہ ہونے سے خبردار کرتے ہوئے   کھلی فضا میں جانے اور ٹریفک  سے دور رہنے سے خبردار کیا ہے۔

سیستان-بلوچستان کرائسز مینجمنٹ کے جنرل منیجر مجید محبی نے بھی اعلان کیا کہ صوبے کے شہروں زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نمروز میں طوفان کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد کو ہسپتالوں اور طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہےجبکہ ایک شخص جان بحق ہوگیا ہے۔



متعللقہ خبریں