چین کی امریکہ کو وارننگ: ہمارے بنیادی مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کیا جائے

امریکہ کو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز آجانا اور تجارتی رقابت کے نام پر چین کی ملکی سلامتی اور ترقیاتی مفادات  کی بیخ کنی سے پرہیز کرنا چاہیے: وزیر خارجہ چِن گانگ

1999457
چین کی امریکہ کو وارننگ: ہمارے بنیادی مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کیا جائے

چین کے وزیر خارجہ چِن گانگ نے اپنے امریکی ہم منصب  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور انہیں متنبہ کیا ہے کہ رقابت کے نام پر چین کے بنیادی مفادات اور سلامتی کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کیا جائے۔

چین قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق "دونوں ملکوں کے درمیان بلند ارتفاع والے غبارے کی وجہ سے جاری بحران کے باعث بلنکن کا دورہ بیجنگ منسوخ ہو گیا تھا۔ دورہ رواں ہفتے دوبارہ متوقع ہے۔ دورے سے قبل چین کے وزیر خارجہ چِن گانگ نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ملاقات بلنکن  کی طلب پر  کی گئی ہے"۔

ذرائع کے مطابق "مذاکرات میں چِن گانگ نے چین۔امریکہ تعلقات  کے بنیادی مسائل سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز آجانا اور تجارتی رقابت کے نام پر چین کی ملکی سلامتی اور ترقیاتی مفادات  کی بیخ کنی سے پرہیز کرنا چاہیے"۔

واضح رہے کہ ماہِ فروری میں امریکی فضائی حدود میں چین کے بلند ارتفاع  والے غبارے کے پیدا کردہ بحران   کی وجہ سے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنا دورہ چین منسوخ کر دیا تھا۔

بلنکن اور چِن گانگ  کے درمیان حالیہ  ٹیلی فونک ملاقات ، بحران کی وجہ سے منقطع سفارتی روابط کے بعد، پہلی براہ راست ملاقات ہے۔



متعللقہ خبریں