افغانستان، ڈپٹی گورنر اور قائمقام گورنر خود کش حملے میں جان بحق
مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
1995874

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے نائب گورنر اور قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
بدخشاں کے دفتر گورنر کے شعبے ثقافت و اطلاعات کے منیجر معزالدین احمدی نے اعلان کیا کہ صوبے کے مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔
احمدی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بدخشان کے ڈپٹی گورنر اور قائمقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہےکہ دھماکہ خودکش حملے کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعللقہ خبریں

چین: کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 16 کان کن ہلاک
صوبہ گوئیجو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک ہو گئے