بنگلہ دیش: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پرائمری اسکول بند کر دیئے گئے
گرمی کی شدید لہر کے باعث، حکومت پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کرنے پر مجبور ہو گئی
1995924

بنگلہ دیش میں سخت گرمی کے باعث ملک بھر کے پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث، حکومت پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار محمد عبدالکلام ملک نے کہا ہے کہ گرمی کی شدید لہر 12 جون تک جاری رہے گی۔
عبدالکلام ملک کے مطابق، جون میں بنگلہ دیش میں اوسط درجہ حرارت 31،9 کے لگ بھگ ہونا چاہیے لیکن اس وقت درجہ حرارت توقع سے 2 سے 8 درجے زیادہ بلند ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
متعللقہ خبریں

چین: کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 16 کان کن ہلاک
صوبہ گوئیجو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک ہو گئے