افغانستان میں رواں سال میں پولیو کا چوتھا کیس
اس سال صوبہ ننگرہار کے کوٹ، نازیان اور بٹی کوٹ اضلاع میں پولیو کا ایک ایک واقع سامنے آیا تھا اور ان میں سے ایک بچہ اللہ کو پیارا ہو گیا تھا
افغانستان میں سال کے آغاز سے اب تک پولیو کا چوتھا کیس سامنے آیا ہے۔
طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع بہسود میں پولیو کا ایک نیا کیس درج کیا گیا ہے۔
اس طرح سال کے آغاز سے اب تک ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
اس سال صوبہ ننگرہار کے کوٹ، نازیان اور بٹی کوٹ اضلاع میں پولیو کا ایک ایک واقع سامنے آیا تھا اور ان میں سے ایک بچہ اللہ کو پیارا ہو گیا تھا۔
پولیو کے کیسز، جو پہلے کئی ممالک میں دیکھے جاتے تھے، مؤثر ویکسینیشن مہموں کی بدولت بہت کم ہو گئے ہیں۔
پولیو صرف افغانستان اور پاکستان میں دیکھا جاتا ہے، جہاں اس وقت ویکسین کی رسائی محدود ہے۔
افغانستان میں 2020 میں پولیو کے 56، 2021 میں 4 اور 2022 میں 2 کیسز سامنے آئے تھے۔
ملک میں کئی سالوں سے جاری تنازعات اور سیکورٹی کے مسائل بیماریوں میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہیں۔