جنوبی کوریا: ایشیئن ایئر لائن نے ہنگامی خروج والی سیٹیں ممنوع کر دیں

طیارے میں اور کوئی جگہ نہ بھی ہو تو بھی ہنگامی خروج کے دروازوں والی سیٹوں کے لئے ٹکٹیں نہیں کاٹی جائیں گی: ایشیئن ایئر لائن

1991899
جنوبی کوریا: ایشیئن ایئر لائن نے ہنگامی خروج والی سیٹیں ممنوع کر دیں

جنوبی کوریا کی بڑی ترین فضائی کمپنیوں میں سے ایشیئن ایئر لائن نے ہنگامی خروج  کی سیٹوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت روک  دی ہے۔

ایشیئن ایئر لائن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 26 مئی کو جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے پرواز لینے والے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر کی طرف سے ہنگامی خروج  کا دروازہ کھولے جانے کی وجہ سے"A321-200 " طیاروں  کی ہنگامی خروج والی سیٹوں کے لئے ٹکٹیں فروخت نہیں کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں اور کوئی جگہ نہ بھی ہو تو بھی ہنگامی خروج کے دروازوں والی سیٹوں کے لئے ٹکٹیں نہیں کاٹی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا  میں لینڈنگ کے دوران طیارے کا دروازہ کھولنے والے مسافر نے کہا تھا کہ اس نے ایسا دم گھٹنے  اور جلد از جلد طیارے سے اترنے  کے لئے کیا ہے۔

لینڈنگ کے دوران کھُلے ہوئے دروازے کی ویڈیو بنانے والے اس مشتبہ کو ایوی ایشن اصول و قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے پولیس کی طرف سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس کے لئے بیان میں 33 سالہ شخص نے کہا تھا کہ طیارے میں  ہوا کی  کمی کی وجہ سے اس کا دم گھٹ رہا تھا اور یہ کہ بیروزگار ہونے کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں ہے"۔

واقعے میں طیارے میں سوار 194مسافروں میں سے 12 معمولی زخمی ہو گئے تھے۔

مجرم ثابت ہونے پر مذکورہ شخص کو 10 سال سزائے قید سُنائی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں