ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی علاقے میں تصادم

ایرانی اور طالبان حکام کی جانب سے ابھی تک اس تنازع کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا

1991620
ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی علاقے میں تصادم

ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق  ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ضلع ہرمند میں ساسولی چوکی کے قریب طالبان کی سرحدی فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ تنازعہ، جس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، ختم ہو گیا ہے اور سرحد پر دونوں اطراف کے فوجی حکام تنازع کی وجہ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں غور کر رہے ہیں۔

ایرانی اور طالبان حکام کی جانب سے ابھی تک اس تنازع کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



متعللقہ خبریں