افغانستان، مختلف صوبوں میں شدید بارشوں سے سیلاب کی تباہ کاریاں

13 لوگوں کی ہلاکت  اور 8 افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاع دینے والے رحیمی نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سڑکیں اور   پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے

1991340
افغانستان، مختلف صوبوں  میں شدید بارشوں سے سیلاب  کی تباہ کاریاں

افغانستان کے مختلف صوبوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے اس موضوع پر پریس کو ایک بیان دیا۔

رحیمی نے کہا کہ سیلاب اور طغیانی کے  سب سے زیادہ اثر ات کا لگمان، پکتیا، دائی کنڈی، خوست، ننگرہار، میدان وردک، قندھار، باغلان اور گور صوبوں میں  تعین ہوا ہے۔

13 لوگوں کی ہلاکت  اور 8 افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاع دینے والے رحیمی نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سڑکیں اور   پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔

رحیمی نے بتایا کہ 3000 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی اور 56 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

افغانستان میں کئی سالوں سے جاری تنازعات کے ماحول کی وجہ سے پورے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے میں ناکامی قدرتی واقعات کے اثرات کو بڑھاتی ہے اور جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

افغانستان میں، جو حالیہ برسوں کے شدید ترین موسم سرما سے گزرا ہے  میں  تقریباً 180 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس کے علاوہ، جیسے جیسے گرمیوں کے مہینے قریب آتے ہیں، شمالی اور اندرون ملک کے بلند پہاڑوں پر پگھلنے والی برف  بارشوں کے پانی کے ساتھ ملکر سیلاب اور  طغیانی کا موجب بن  رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں