چین کا ماہی گیر بحری جہاز 39 رکنی عملے سمیت سمندر برد ہو گیا

جہاز میں سوار، 17 چین، 17 انڈونیشیا اور 5 فلپائن کے شہریوں پر مشتمل، 39 رکنی عملے کی ٹیم لاپتہ ہو گئی

1987403
چین کا ماہی گیر بحری جہاز 39 رکنی عملے سمیت سمندر برد ہو گیا

چین کا پرچم بردار ماہی گیر بحری جہاز بحیرہ ہند میں ڈوب گیا ہے۔

جہاز میں سوار، 17 چین، 17 انڈونیشیا اور 5 فلپائن کے شہریوں پر مشتمل، 39 رکنی عملے کی ٹیم لاپتہ ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق چین کے شمالی صوبے شانڈونگ میں "لوپینگلائی یوآن یو 8" نامی ماہی گیر بحری جہاز عملے سمیت سمندر برد ہو گیا ہے۔  جہاز کہاں ہے اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں تاہم امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

فلپائن ساحلی سکیورٹی نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور منیلا میں چین سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی ٹیموں کو اس علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے جہاں جہاز  کوآخری بار دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین علاقے میں سب سے بڑے ماہی گیر فلیٹ کا مالک ہے۔ فلیٹ کے ماہی گیر جہازوں کو وقتاً فوقتاً ساحلی سکیورٹی یونٹیں بھی بطور تعاون استعمال کرتی رہتی ہیں  اور یہ جہاز ایک طویل عرصے تک کھُلے سمندر میں رہتے ہیں۔

اگرچہ واقعے کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن یہ بات معلوم ہے کہ کھُلے سمندر میں بلند طوفانی لہریں اس نوعیت کے حادثات کا سبب بنتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں