خلیج بنگال میں سمندری طوفان،5 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

1986543
خلیج بنگال میں سمندری طوفان،5 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلہ دیش سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی۔

خبر کے مطابق، میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

 کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، بجلی کا نظام معطل جبکہ طوفان نے ساحلی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا۔

حکام کا کہنا ہے بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں مقیم افراد بھی مشکلات سے دو چار ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہوگئےجبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے 20 لاکھ افراد کے براہِ راست متاثر ہونے کے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، بنگلہ دیش کی سب سے بڑی بندرگاہ پرسرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کشتیوں کی آمدورفت اور ماہی گیری بھی روک دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ طوفان ’موچا‘ کے پیشِ نظر بنگلا دیش سے تقریباً ساڑھے سات لاکھ افراد کا انخلاء کرا لیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں