جاپان: جی۔7 اجلاس سے قبل وزیر اعظم کیشیدہ افریقہ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم کیشیدہ فومیو، ماہِ مئی میں جاپان کے زیرِ میزبانی متوقع جی۔7 سربراہی اجلاس سے قبل، افریقہ کا دورہ کریں گے: جاپان حکومت

1973594
جاپان: جی۔7 اجلاس سے قبل وزیر اعظم کیشیدہ افریقہ کا دورہ کریں گے

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو، ماہِ مئی میں جاپان کے زیرِ میزبانی متوقع جی۔7 سربراہی اجلاس سے قبل، افریقہ کا دورہ کریں گے۔

جاپان حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق 'اوگون شوکان' تہوار  کی وجہ سے ملک بھر میں29 اپریل تا 5 مئی کی تعطیلات کے دوران وزیر اعظم کیشیدہ افریقہ کا دورہ کریں گے۔

جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کویوڈو کے مطابق وزیر اعظم کیشیدہ، مذکورہ ایک ہفتے کے دوران، مصر، گھانا، کینیا اور موزامبیق کا دورہ کریں گے۔

جاپان کابینہ کے سیکرٹری 'ماتسونو ہیروکازو' نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران بحیثیت جی۔7  ٹرم چیئرمین کے وزیر اعظم کیشیدہ عالمی مسائل کے مقابل افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔

مذکورہ ایک ہفتے پر مشتمل دورہ اکتوبر 2021 میں وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیشیدہ کا برّاعظم افریقہ کا پہلا دورہ ہو گا۔

واضح رہے کہ جی۔7 سربراہی اجلاس جاپان کی میزبانی میں اور ماہِ مئی میں ہیرو شیما میں متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں