بھارت میں ایک مندر میں کنویں کی چھت گرنے سے 25 افراد کنویں میں گر گئے

ہندوستان ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیلیشور مہادیو جھولی لال مندر میں ایک پرانے بڑے کنویں (باوڑی) کی چھت رام نومی تہوار کے دوران گر گئی

1967586
بھارت میں ایک مندر میں کنویں کی چھت گرنے سے 25 افراد کنویں میں گر گئے

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے اندور  شہر میں ایک مندر میں کنویں کی چھت گرنے سے 25 افراد کنویں میں گر گئے۔

ہندوستان ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیلیشور مہادیو جھولی لال مندر میں ایک پرانے بڑے کنویں (باوڑی) کی چھت رام نومی تہوار کے دوران گر گئی۔

بتایا گیا ہے کہ میلے کے دوران کئی لوگ پرانے کنویں کی چھت پر چڑھ گئے اور وزن  نہ سہہ سکی جس پر   چھت گر گئی اور کم از کم 25 افراد کنویں میں گر گئے۔

بتایا گیا کہ کنویں میں گرنے والوں میں سے 18 کو امدادی سرگرمیوں کے بعد بچا لیا گیا، اور پھنسے ہوئے 7 افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں