چین: محکمہ موسمیات کی وارننگ، ریت کے طوفان 10 علاقوں کو متاثر کریں گے

ملک کے شمالی صحرائی علاقوں میں سرد موسمی حالات اور تیز بادی جھکڑوں کی وجہ سے 10 سے زائد علاقوں اور صوبوں میں ریت کے طوفان متوقع ہیں: چین محکمہ موسمیات

1963394
چین: محکمہ موسمیات کی وارننگ، ریت کے طوفان 10 علاقوں کو متاثر کریں گے

چین کے شمالی غیر آباد اور صحرائی علاقوں میں سرد موسمی حالات اور تیز بادی جھکڑوں کی وجہ سے 10 سے زائد علاقوں اور صوبوں میں ریت کے طوفان کی وارننگ دی گئی ہے۔

چین قومی موسمیاتی مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سال کی شدید ترین ریتلی آندھیوں اور بادی طوفانوں کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق متوقع آندھیوں اور طوفانوں سے سنکیانگ اوئیغور، ننگشیا ہوئی اور داخلی منگولیا کے خود مختار علاقے، چنگھائی، گانسو، شانشی، شنشی، ہبے، لیاننگ، جیلین اور ہیلونجیانگ  صوبے اور دارالحکومت بیجنگ اور تینجن شہر  متاثر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی صحراوں اور ارتفاعی علاقوں میں موسم سرما میں ناکافی بارشوں کی وجہ سے سطح زمین پر جمع ہونے والی خشک مٹی اور ریت موسمِ بہار میں شمالی ہواوں کے ساتھ ملک کے جنوبی حصوں کی طرف اڑنا شروع ہو گئی ہے اور ان علاقوں میں ریتلے طوفانوں کا سبب بن رہی ہے۔

دارالحکومت بیجنگ میں ریت کے طوفان کی وجہ سے فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی سطح، انسانی صحت کے حوالے سے "زہریلے" درجے پر ہے۔



متعللقہ خبریں