عالمی مالیاتی  فنڈ نے سری لنکا کے لیے 2.9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ای ایف ایف کے دائرہ کار میں 48 ماہ کے پروگرام کی منظوری دی ہے

1962847
عالمی مالیاتی  فنڈ نے سری لنکا کے لیے 2.9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی  فنڈ (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کی طرف سےد رخواست  کردہ  2.9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ای ایف ایف کے دائرہ کار میں 48 ماہ کے پروگرام کی منظوری دی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کا مقصد سری لنکا کے معاشی استحکام اور قرضوں کی پائیداری کی تعمیر، غریبوں پر معیشت کے اثرات کو کم کرنا، مالیاتی شعبے کے استحکام کو برقرار رکھنا، اور گورننس کو مضبوط بنانا ہے۔

معاشی بحران سے نبرد آزما سری لنکا میں صدر گوٹابایا راجا پکسے، اپنی اہلیہ اور دو محافظوں کے ساتھ، مالیاتی صورتحال اور ایندھن کی قلت پر بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بعد 13 جولائی 2022 کو مالدیپ اور اگلے دن سنگاپور چلے گئے تھے اور پھر راجا پاکسے نے اپنا استعفیٰ 14 جولائی 2022 کو ای میل کے ذریعے بھجوادیا تھا ۔ اس کے بعد، 20 جولائی 2022 کو، سری لنکا کی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں، عبوری صدر اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیا سربراہ مملکت منتخب  کرلیا گیا تھا۔

سری لنکا کا کل بیرونی قرضہ 51 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، 2021 میں تقریباً 7 بلین کے واجبی قرض کو ادا کرنے کی ضرورت تھی۔

اپنی تاریخ کے شدید ترین معاشی بحران کا سامنا کرنے والے ملک  سری لنکا نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں 2.9 بلین ڈالر کے ابتدائی قرضے کے معاہدے  پر دستخط کردیے ہیں۔



متعللقہ خبریں